کراچی چڑیا گھر میں 21 سالہ گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی چڑیا گھر میں الفائیڈ نامی گولڈن ٹیبی ٹائیگر مرگیا۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہیکہ کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹیبی ٹائیگر آج صبح حرکت قلب بند ہونے سیمرا، ٹائیگر کی عمر 21 برس تھی۔ترجمان کے مطابق بنگال نسل کا یہ ٹائیگر 2013 میں سفاری پارک سے چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close