اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔الیکشن کمیشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی سے متعلق فرخ حبیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے انور منصور ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان پیش ہوئے۔

انور منصور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جواب پر تحریری اعتراض جمع کرا دیا ہے۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے سپریم کورٹ میں مصروف تھا تو انکا اعتراض ابھی پڑھا نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بڑی عدالتوں میں جاتے ہیں چھوٹی عدالتوں میں کہاں آئیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں