شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ اور فلم پروڈیوسر و ڈیزائنر گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے اداکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ گوری جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود لکھن میں واقع فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔ مدعی جسونت شاہ کے مطابق گوری خان نے انہیں فلیٹ خریدنے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close