چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کا تقرر روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کی درخواست پر سماعت میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے 6 مارچ کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت نہیں کی جا سکتی، ان کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہے۔ اس لیے نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے، عدالت صدر پاکستان عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے روکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close