ڈالر نے انٹر بینک میں خوفناک چھلانگ لگا دی، روپے کا بھرکس نکال دیا

کراچی (پی این ئ) روپے کے مقابلے میں نیچے آتے ہوئے ڈالر نے اچانک اونچی چھلانگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔ آج جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والا 291 روپے مانگ رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن آج صبح ڈالر نے بڑی چھلانگ لگا دی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close