پشاور(آئی این پی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور کے علاقے اکبرپورہ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنائے گئے اسکول کا افتتاح کر دیا۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا دورہ اور افتتاح انتہائی خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اکبرپورہ کے اس اسکول میں طلبا کو تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، یہاں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 75 سال سے دو طرفہ تعلقات ہیں، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ سیلاب، زلزلے جیسی قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی کیلیے نمایاں تعاون کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں 20 کروڑ ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ترقی کیلیے موافق ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، یو ایس ایڈ کے تعاون سے مکمل اسکول باہمی تعاون کی بڑی مثال ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں