جیل بھرو تحریک، مذہبی رہنما نے بھی گرفتاری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہو گی۔خیال رہے کہ پنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی تاہم مندرہ کے مقام پر فیاض الحسن چوہان اور دیگر 50 کارکنوں کو قیدی وین سے اتاردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close