اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کو ہو گا، اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈائون پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ایجنڈا کے مطابق توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
انسانی بنیادوں پر افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ترسیل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عمل درآمد بارے وفاقی کابینہ کو متعلقہ ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں