کراچی پولیس آفس پر حملہ کس نے کیا؟ ذمہ داری قبول کرلی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیا جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔کراچی میں دہشت گرد حملے کا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق 3 ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان کے مجموعی طور پر 5 دہشت گرد نامزد ہیں۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شام سوا سات بجے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کی اطلاع وائرلیس کے ذریعے ملی۔ ڈی آئی جی جنوبی کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔ سکیورٹی اداروں کے جوابی حملے میں ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خودکش دھماکے سے اڑایا۔ دوسرا دہشت گرد چوتھی منزل پر، تیسرا چھت پر جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ مارے گئے دونوں دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔حملے میں رینجرز اور پولیس کے 4 اہلکار شہید اور 18 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں