ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کا معاملہ، بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو 2آپشن دیدئیے

لاہور (پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو دو آپشن دے دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلنے کی تجویز دی ہے، بھارتی بورڈ کی تجویز ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہوں تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے اور اب فیصلہ کرنا پی سی بی کے ہاتھ میں ہے ، ایشیا کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں