عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید گرفتاریاں ہوئیں تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جیل بھرو تحریک کی تیاری شروع کریں،ہم جیلیں بھر کر ان کا شوق پورا کر دیں گے،میری کال پر سب نکلیں گے اور سارے لوگ گرفتاریاں دیں گے۔پشاور دہشت گردی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،نگران حکومت غیر جانبدار نہیں بلکہ پی ٹی آئی مخالف ہیں،امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے،یہ اپنے مخالفین کیخلاف کیسز بنا رہے ہیں،رجیم چینج کیخلاف بیانیہ دینے والوں پر ظلم کیا گیا،میرے اوپر60 ایف آئی آرز ہیں،رجیم چینج کیخلاف لکھنے والوں کو باری باری اٹھایا گیا،ان کا مقصد اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرنا ہے تاکہ ٹیم کا 12واں کھلاڑی لندن سےآئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا،ہم نے آئین کے تحت ہی اپنی اسمبلیوں کو تحلیل کیا تھا،18 دن گزرگئے مگر دونوں گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگروقت پر الیکشن نہ ہوئے تو یہ غیرآئینی اقدام ہوگا،امپورٹڈ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا،معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی،اگر آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورتحال کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کا تھا،9 مہینے میں ڈالر 100 روپے مہنگا ہو چکا ہے،ڈالرمہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آ چکی ہے۔اسحاق ڈار نے بڑی بھڑکیں ماریں کہ ڈالر کو200 سے نیچے لے کرآؤں گا،انہیں یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close