ٹی وی اینکر عمران ریاض لاہور ائر پورٹ سے گرفتار، وجہ کیا بتائی گئی؟

لاہور (پی این آئی) ٹی وی اینکر عمران ریاض کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ رات ٹوئٹر سپیس میں عمران ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک جانے کے لیے ائر پورٹ پر موجود ہیں جہاں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ بلیک لسٹ ہیں اس لیے کہیں نہیں جا سکتے۔ بعد ازاں عمران ریاض کے ٹوئٹر ہینڈل سے اُن کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کیا کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ائر پورٹ سے گرفتار کر کے سائبر کرائم گلبرگ میں رکھا گیا ہے اور جمعرات کو ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close