پشاور بہت خاموش اور سنسان سا ہو گیا ہے ،محمد حارث نے شہر میں دھماکے کے بعد آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)معروف پاکستان بیٹرمحمد حارث نے پشاور پولیس لائنز میں ہونیوالے دھماکے کے بعد دکھ اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ دھماکے کے ایک دن بھعد میں اپنے شہر پشاور میں پولیس لائن کے راستے سے گزرا ، حالیہ دھماکے کے بعد پورا شہر بہت خاموش اور سنسان سا ہے۔ اپنے آبائی شہر کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔خیال رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں اب تک 100 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔ترجمان کے مطابق بم دھماکے کے 53 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 7 افراد آئی سی یو میں ہیں، تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کے مطابق حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close