شاہ رخ خان کا جگری دوست سلمان خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ نے سلمان خان کو ‘گریٹسٹ آف آل ٹائم’ قرار دے دیا۔ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے جس کے بعد فلم انڈسٹری پر شاہ رخ کی بادشاہت مزید مستحکم ہوگئی۔ باکس آفس پر فلم کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے، پورے بھارت میں صرف پٹھان کے چرچے ہیں اور فلم لوگوں کو خوب بھا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 جنوری کو ریلیز کے پہلے ہی روز فلم نے دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ فلم نے 4 دنوں میں اب تک دنیا بھر سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا ہے۔ فلم پٹھان کی کامیابی پر اداکار کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مقبول سیشن ask me any thing میں مختلف سوالات پوچھے۔ اس سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ ’سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن باکس آفس پر آپ سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پاؤگے۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے سلمان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں گریٹسٹ آف آل ٹائم قرار دے دیا۔ شاہ رخ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’سلمان بھاتی تو، (آج کی نوجوان نسل کیا کہتی ہےGOAT،گریٹسٹ آف آل ٹائم ) ہیں۔ واضح رہے کہ فلم پٹھان میں سلمان خان نے بھی مختصر کردار کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close