فواد چوہدری کے بعد کس کی گرفتاری متوقع ہے؟ حامد میر نے خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہےکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی،

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چودھری بھی شامل ہیں۔سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہوسکتا ہےکہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہوجائے یا پھر عدالت 2 روز کا ریمانڈ دے، انہوں نے مزید کہا کہ کل زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود نہیں تھی، شاید یہی وجہ ہےکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے فواد چودھر ی کی گرفتاری کا سوچا، توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے بھی امکانات موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close