پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کی نشستیں بچانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے مدد طلب کر لی، ملاقات میں کیا درخواست کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسپیکر نے مزید اراکین ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا تو آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بارے میں تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن سے پوچھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ رواں ہفتے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق پیشرفت ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close