عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر سے متاثر ہو کر پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت، نواز شریف سے متعلق کیا کہہ دیا؟

جہلم (پی این آئی) درگاہ بھیرہ کے سجادہ نشین پیر امین الحسنات شاہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ ہم دینی لوگ ہیں، ہماری سیاست بھی دین کے طابع ہے، عمران خان اسلامی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں۔ پیر امین الحسنات نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی امریکا میں تاریخی خطاب کیا تھا، نواز شریف سے کوئی اختلاف نہیں، وہ اچھے دوست ہیں،

دعا کریں کہ میرا نیا سیاسی سفر بہتر ثابت ہو۔سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی ضرور کریں گے، ان کے منہ سے آج تک اسلام کے خلاف بات نہیں سنیں۔ پیر امین الحسنات شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے جن محبتوں سے نوازا ہے میں ان کے لیے قدر دان رہوں گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close