پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے لیے بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مستقبل کے اہم سیاسی فیصلوں میں کردار ادا کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس طرح قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول کے لیے پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی حکومت کو ایک بڑا سرپرائز دے دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اسد عمر نے استعفے واپس لینے والے ارکان کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے۔

اس لیے پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close