انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی آئن لائن چونا لگا دیا گیا

دبئی (پی این آئی) کرکٹ کی عالمی باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو مبینہ طور پر سائبر کرائم کا شکار بننے کے بعد تقریباً ڈھائی ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ESPNCricinfo نے رپورٹ کیا کہ فشنگ کا واقعہ جس کی ابتدا امریکہ میں ہوئی پچھلے سال پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق ‘مالیاتی فراڈ کے ارتکاب کے لیے جعلسازوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا راستہ بزنس ای میل کمپرومائز (بی ای سی) تھا، جسے ای میل اکاؤنٹ کمپرومائز بھی کہا جاتا ہے،

جسے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) ‘مالی طور پر سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے آن لائن جرائم میں سے ایک’ کے طور پر بیان کرتا ہے۔ ‘ آئی سی سی جو اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہا ہے، نے اس واقعے کی اطلاع امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو دی ہے جس کے بعد اس کی تحقیقات جاری ہیں. یہ گھپلہ کیسے ہوا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ‘ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلسازوں نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرنے کے لیے کیا راستہ اختیار کیا – آیا وہ دبئی میں ہیڈ آفس میں کسی سے براہ راست رابطے میں تھے، یا کسی آئی سی سی وینڈر یا کنسلٹنٹ کو نشانہ بنایا تھا۔اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ لین دین ایک ہی ادائیگی میں ہوا تھا یا متعدد وائر ٹرانسفرز تھے۔’خیال رہے کہ فشنگ سائبر کریمینلز کی طرف سے عام طور پر ای میل کے ذریعے ہدف بنائے گئے افراد سے حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے جائز اداروں کے طور پر ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ یہ دنیا بھر میں ہونے والے سب سے عام فراڈ میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close