اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد تک کمی کردی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی بنتی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109 ریال میں بھی 73 فیصد تک کمی کر کے 29 ریال کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں