نگران وزیر اعلیٰ کون؟ ن لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے

لاہور (پی این آئی) اسمبلی ٹوٹنے کے بعد ن لیگ نے سرجوڑ لیے ہیں کہ پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ کون ہو گا؟ اس بات صلاح مشورے کے لیے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہو گئی۔اس ضمن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور احسن اقبال، ن لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close