تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں

لاہور(پی این آئی)سکولوں میں سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر کے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بحال کردیا ہے۔

 

 

 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق موجودہ ویک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی سکول لگیں گے۔ اساتذہ نے چھٹی ختم کئے جانے پر اظہار تشویش کیا ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 15 جنوری تک چھٹیوں کو بحال رکھا جاتا۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، محکمہ تعلیم کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلے رہیں گے ، جمے کے دن ساڑھے آٹھ سے ساڑھے بارہ تک ادارے کھلے رہیں گے ۔ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار مارننگ شفٹ صبح آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی ، جمعے کے روز آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ تک شفٹ ہوگی ، ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام سات بجے تک ہوگی۔

 

 

جمعے کے دن شفٹ اڑھائی سے لیکر شام سات بجے تک ہوگی ۔ سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں