اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا۔ عمران خان کی زندگی کو بےپناہ خطرات لاحق ہیں لہذا میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے جائیں۔اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت کو لینے کے لیے وہ کچھ کیا جائے گا جو کسی بھی بدترین ملک میں نہیں ہوا۔
عمران خان کی زندگی کو خطرہ؟
عارف بھٹی نے عمران خان نے بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا @arifhameed15 @saeed_qazi @PTIofficial @MoonisElahi6 @pmln_org #GNN pic.twitter.com/TGbdzUnYkf— GNN (@gnnhdofficial) January 10, 2023
انہوں نے مزید کہا بعض سیاسی قوتیں عمران خان کو مائنس کرنے کے لیے قانون اور آئین کو مائنس کر چکی ہیں۔عمران خان کو راستے سے ہٹا کر کیا ن لیگ تاحیات اقتدار حاصل کر لے گی۔ ۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ عمران خان کو وزیر آباد میں حملے کے بعد طبی امداد کے لئے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چار روز تک زیر علاج رہے،عمران خان کا علاج شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے ہی کیا۔ ڈاکٹر نے عمران خان کی صحت تسلی بخش قرار دے دی تھی جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا تھا۔آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا تھا۔عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں مزید علاج کے لیے لاہور میں قیام کا فیصلہ کیا۔گذشتہ دو ماہ سے عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعدازاں ڈاکٹرز نے عمران خان کو چہل قدمی کی اجازت دی۔
میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔عمران خان روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔عمران خان کا ابھی بھی دعویٰ ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تاہم وہ کسی صورت ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں