اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف ایکٹریس مہوش حیات بھی راجہ عادل کیخلاف عدالت پہنچ گئیں ہیں ۔ ادکار ہ مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں راجہ عادل کے خلاف درخواست دائر کردی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگانے کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے،اداکارہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے،جھوٹے،
گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں۔ اداکار نے درخواست میں لکھا ہے کہ چاہتی ہوں، الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے،ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی، مہوش حیات کے وکیل خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے نے آگاہ کیا ہے کہ ادارے نے اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔ کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے
تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے کیس کو پی ٹی اے میں بھیج دیا گیا ہے اور یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری مؤکل اور دیگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں