توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پی این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔

بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابدعزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کیاگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close