قمر زمان کائرہ نے سوا تین لاکھ تنخواہ کا خرچ بتا دیا، کچن ذاتی جیب سے کیوں چلتا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما پیپلز پارٹی اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کے مقابلے میں رکن قومی اسمبلی زیادہ تنخواہ لیتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں، بطور وفاقی وزیر سوا تین لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہوں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک لاکھ 10 ہزار سرکاری گھر کا کرایہ کٹ جاتا ہے، 60 ہزار بجلی اور 20 ہزار گیس کا بل آتا ہے،

کچن کے اخراجات چلانے کے لیے ہر مہینے 2 لاکھ روپے اپنے پاس سے ڈالتا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close