وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔وفاقی محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا۔

مراسلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close