یکم جنوری سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ عوام کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تین تجاویز تیار کر لی گئیں۔گذشتہ 14 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔عالمی منڈیوں کے تناسب سے صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کی تجویز دی گئی۔

جب کہ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ مالی حالات بہتر نہیں۔اس حوالے سے تینوں تجاویز کل وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔31 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان متوقع ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا ئی تھی،کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کردی گئی۔پٹرول پر ایم ایف کی شرائط کے مطابق پچاس روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر تیرہ روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ آنے کا رجحان رہا جس کی بڑی وجہ کروڈ کی عالمی بحالی اور چین کی جانب سے کروڈ کی طلب میں اضافہ ہونے کے گمان ہیں۔سنگا پور مر کنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی )کے مستقبل کے سودے 72 سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 79.76 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کی جنوری کے لیے سپلائی 60 سینٹ اضافہ کے ساتھ 74.89 ڈالر فی بیرل پر طے پائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close