وہ گاڑیاں جن پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(پی این آئی) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد سموگ مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پی ڈی ایم اے، سیکرٹری آر ٹی اے، محکمہ ماحولیات ، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا ، ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

 

اجلاس میں انسداد سموگ کی روک تھام اور لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں 20 سال پرانی گاڑی کے داخل ہونے پر پابندی لگائی جائے گی اور شہر میں چلنے والی پرائیویٹ گاڑی کو ویکس سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فیول اور کاربن کو جلانے پر مکمل پابندی ہو گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو خراب گاڑیوں کو مرمت کروانے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور دھند میں حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر کو لازمی لگایا جائے۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہری گاڑیوں کا استعمال کم کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ہسپتالوں میں سموگ ڈیسک لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سموگ و دھند میں حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں