شاہین شاہ آفریدی کو بابراعظم کی حمایت میں ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی دھمکی کام کر گئی ، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےکپتان بابر اعظم کی حمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے پر کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ ایسے میں حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں ٹویٹس کئے گئے ۔

 

 

 

 

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کی حمایت میں کئے جانے ٹویٹس کا نوٹس لیتے ہوئے شاہین آفریدی کو خبردار کیا جس پر شاہن شاہ نے مذکورہ ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close