پی ٹی آئی نے گورنر کو منصب سے ہٹانے کے لیے صدر مملکت کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے برطرف کرنے کے گورنر کے حکم کے خلاف صدر مملکت کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گورنر کے حکم نامے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close