اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ کیوںدی گئی ، شیخ رشید کےتہلکہ انکشافات

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ کیوں اور کس حساب کے تحت دی گئی ، شیخ رشید نے اہم انکشاف کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کیا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوئی ، 23 اور 25 تاریخیں زیر غور تھیں،جب میں پرسوں عمران خان سے ملا تو اس میں روزوں کا حساب لگایا گیا ،

پہلا روزہ 23 یا 24 کو ہوگا ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے ،یہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 تاریخ کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں ۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے23دسمبر کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے جمعے کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے ، اس کے بعد ہم الیکشن کریں گے اور قومی اسمبلی کے اپنے ممبران سے اسمبلی میں استعفے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا یہاں سری لنکا جیسے حالات ہو جائیں ، میں چاہتا ہوں الیکشن ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close