دوران ڈکیتی مزاحمت نہ کریں، گورنر سندھ نے بھی کراچی کے شہریوں کو قیمتی مشورہ دے دیا

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی دوران ڈکیتی مزاحمت نہ کرنے کی کراچی پولیس چیف کے بیان کی حمایت کر دی ۔ ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ڈکیتی و رہزنی سے متعلق کراچی پولیس کے چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس کے چیف نے اپنے بیان میں شہریوں کی جان بچانے کی بات کی ، دوران ڈکیتی مزاحمت کرنا اپنی جان گنوانے کے مترادف ہے ، شہریوں کی زندگی ایک موبائل فون سے زیادہ قیمتی ہے ،

پولیس چیف کی ذمہ داری ہے کہ وہ سٹریٹ کرائمز کو روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں