امریکی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی۔۔ امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا، شہریت لینے کے خواہشمندوں کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا۔

امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نیا مواد پڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ،حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت اور امیدوار کی انگریزی بولنے،پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close