عدالت نےمنظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

کراچی (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے اشتعال انگیز تقاریرکیس میں ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں