ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق

خانیوال(آئی این پی)تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا، میاں بیوی دو بچوں سمیت موقع پر دم توڑ گئے۔حادثہ کبیر والا سبزی منڈی کے قریب ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالی فیملی کا تعلق بلاول پور سے بتایا جارہاہے۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کو نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیر والا منتقل کردیا، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کیخلاف تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close