شدید بارشیں، تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔وزارت تعلیم نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ جدہ، رابیغ اور خلیس کے اسکولوں میں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔

 

 

 

 

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی الرٹ جاری کیا تھا کہ مکہ میں صبح 10 بجے تک تیز بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاض، ہائل، الجوف اور ملک کے شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔مکہ، جدہ، الجموم، بحرہ، خلیس، اصفان، الکامل، راحت، مدرکاہ، ہدیٰ الشام، تھوال اور رابیغ کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close