ق لیگ کی قیادت کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، مستقبل کی حکمت عملی طے کر لی گئی

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دفتر پہنچنے پر حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔ملاقات میں حسین نواز، حسن نواز اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے ، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے، اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔چوہدری سالک نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں