کراچی(آئی این پی)کراچی سمیت سندھ کی 22 جیلوں میں ایچ آئی وی کی اسکریننگ شروع ہوگئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کیمیونیکیبل ڈیزیزکنٹرول کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق کراچی کی4 جیلوں میں5 ہزار144 جبکہ حیدرآباد جیل میں2ہزار193قیدیوں کی اسکریننگ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کی5جیلوں میں ایچ آئی وی کے 26 مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں ایک خاتون سمیت 22 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو نکلے۔
سینٹرل اور ملیرجیل میں21مردقیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے جبکہ خواتین جیل میں ایچ آئی وی پازیٹوغیرملکی خاتون کئی برس سے قید ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق استعمال شدہ سرنجز اور غیرفطری عمل سے قیدی متاثرہوئے ہیں۔دوسری جانب اسکریننگ کے دوران کراچی کی جیلوں میں 68 قیدی ہیپاٹائٹس بی اور 242 ہیپاٹائٹس سی سے متاثر نکلے جبکہ حیدرآباد میں 66 قیدی ہیپاٹائٹس بی اور 143 ہیپاٹائٹس سی جبکہ نوابشاہ اور میرپورخاص کی جیلوں میں سات 7 قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں