بڑی پیش رفت، لاپتہ قرار دیئے گئے 1590 شہریوں کا سراغ مل گیا، کہاں موجود ہیں؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 81 لاپتہ افراد گزشتہ ماہ اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 9 ہزار 133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5 ہزار 574 افراد کا سراغ لگایا، جن میں سے 3 ہزار 743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاپتہ قرار دیئے گئے 974 افراد حراستی مراکز اور 616 جیلوں میں قید ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاپتہ افراد کے 6 ہزار 926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، اور 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2 ہزار 207 مقدمات زیر التوا ہیں، نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے، اور 101 نمٹائے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close