لاہور (پی این آئی ) عدالت نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ نوٹیفیکشین تیار کر لیا گیا ہے، اسکولوں میں تین دن چھٹیاں ہوں گی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفیکیشن ہر صورت پیش کرے۔
سماعت کے دوران عدالت نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز انسداد اسموگ کے حوالے سے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسموگ کے تدراک کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے۔ نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے۔آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئے کہ اسموگ کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سے رابطہ کیا جائے۔ انہیں بتایا جائے اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں۔ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کے بعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رول بنایا جائے۔آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ تمام اسکول ہفتے میں 3 روز بند کرنا ہوں گے، اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں