اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقاتیں کیں جس کا اندرونی احوال اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے
ملاقات میں فواد چوہدری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا
پیغام اپنے پارٹی چیئرمین کو پہنچایا تو عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں