5.7شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا، وارننگ جاری نہیں ک گئی

جکارتہ (پی این آئی) انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا کو 5.7 کی شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ یہ زلزلہ اسی شہر میں آیا ہے جو گزشتہ ماہ ایک اور زلزلے سے تباہ ہوا تھا جس میں 330 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

 

 

 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زمین پر 112 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز مغربی جاوا شہر بنجر سے 18 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کی وجہ سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ملک کی موسمیاتی ایجنسی، جسے بی کے ایم جی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی ہے ۔ زلزلے سے دارالحکومت جکارتہ میں عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ زلزلے کے باعث مغربی جاوا کے شہر گاروت میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ بی کے ایم جی نے زلزلے کے مرکز کے قریب رہنے والوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔انڈونیشیا کو بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ جہاں ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ٹکراتی ہیں ، پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے اکثر زلزلوں اور آتش فشاں سامنارہتا ہے۔ گزشتہ ماہ مغربی جاوا کے شہر سیانجور میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 331 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور عمارتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دسیوں ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ زلزلے کے بعد کے دنوں میں بہت سے لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے پائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close