جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے غلطی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی، سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرہم سب پشیمان ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی جس پر ہم سب پشیمان ہیں۔

 

 

مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا اور پوری پارلیمنٹ کا یہ فیصلہ غلط تھا، یہ کسی ایک شخص کی بات نہیں اور ہم سب اس پر پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی، میں کیوں اور کیسے کے چکر میں نہیں پڑوں گا مگر جس وجہ سے بھی ملازمت میں توسیع کرنی پڑی یہ غلطی تھی۔چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا تھا کہ میرے خیال میں اگر عمومی طور دیکھا جائے تو پاکستان میں لوگ جو سیاست اور فوج کو دیکھتے ہیں، ان میں اگر اتفاق رائے نہیں ہے تو بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوگی جو سمجھتے ہیں کہ ایکٹینشن دینے سے تاریخ میں نقصان ہوا ہے، اسی طرح جب دوسری مدت کیلئے ایکسٹینشن ملتی ہے تو وہ چیف اپنی رینک اینڈ فائل کے اندر بھی مقبول نہیں ہوتا۔

 

 

ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہی تھا کسی کا دباؤ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ سے بھی یہ باتیں کرچکا ہوں کہ ہمارے ارکان کو فونز آئے ہیں لیکن جنرل باجوہ نے کہا یہ جھوٹ بولتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہونے کے بعد نہیں بلکہ اس سے پہلے ہی بتایا جارہا تھا کہ فیصلہ ہوچکا ہے۔

close