کالجوں میں کرپشن، پروفیسرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عندیہ دیدیا

کراچی(آئی این پی)کالجوں میں کرپشن کے خلاف پروفیسرز اور لیکچرارز کی تنظیم سپلا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا عندیہ دے دیا۔ سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوی ایشن (سپلا) کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی تقری اور تبادلوں کے ریٹ مقرر ہیں، تعلیمی اداروں کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔لیکچرار ایسوی ایشن کی جانب سے تعلیم بچاؤ مہم کے دوسرے مرحلے پر کالجز کو کرپشن سے پاک کرنے کے حوالے سے اسٹار گیٹ پر احتجاح ریکارڈ کروایا گیا۔

ضلع کورنگی اور ملیر کے اساتذہ شاہراہ فیصل پر سراپا احتجاج بن گئے، سپلا کی جانب سے وزیر تعلیم سے کالجز کو کرپشن پاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سپلا کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، جس میں سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ کالجز نے بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری میں میگا کرپشن کی ہے، 27 ہزار والی میشن 80 ہزار میں خریدی گئی ہیں۔سپلا کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی تقری اور تبادلوں کے ریٹ مقرر ہیں، تعلیمی اداروں کو کرپشن سے پاک ہونا ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close