فوج نے غیر سیاسی رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فوج نے غیرسیاسی رہنے کافیصلہ بطورادارہ کیا اوراس پرقائم ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فوج آئندہ بھی آئینی کردارتک محدود رہے گی توغیریقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔

راناثنااللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں توفوری انتخابات کرادیں گے۔ مزید کہا کہ گورنرپنجاب وزیراعلی کو اعتماد کاووٹ لینے کاکہہ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close