جمائما کس کے حق میں بول پڑیں؟ مارچ میں شرکت کی اپیل کر دی

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورینٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ افغان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری اسکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 27 نومبر کو افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close