آرمی چیف آج تقریر میں کیا کہنے والے ہیں؟ صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی باقر سجاد نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل تقریر کریں گے جس میں وہ نئے چیف کی تعیناتی کے معاملے کو سیاسی بنانے پر گفتگو کریں گے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعوی کیا کہ ممکنہ طور پر بدھ کو یوم دفاع کی وہ تقریب ہوگی جو اس سال نہیں ہو پائی تھی۔ اس تقریب میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم خطاب کریں گے۔باقر سجاد کے مطابق اپنی تقریر کے دوران جنرل باجوہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی رنگ دینے کے اہم ترین موضوع پر بھی گفتگو کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close