پی ٹی آئی کو 2013میں فارن فنڈنگ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو 2013 کے بعد بھی فارن فنڈنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے اگست میں فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2008 سے 2013 تک ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی لیکن حاصل دستاویزات کے مطابق یہ فنڈنگ 2013 کے بعد بھی جاری رہی۔

جنگ اخبار میں آج شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اکتوبر 2014 سے مارچ 2015 تک امریکا میں غیر ملکی رجسٹرڈ اداروں سمیت مختلف اداروں سے 4 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم اکھٹی کی، سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس عرصے میں امریکا کا دورہ کیا اور اکتوبر 2014 سے مارچ 2015 تک فنڈز جمع کرنے کی مہم چلائی جس میں چار لاکھ ڈالرز سے زائد رقم اکٹھے کیے۔رپورٹ کے مطابق رقم میں سے 3 لاکھ 5 ہزار ڈالرز پاکستان میں موجود پارٹی اکاؤنٹس میں پانچ اقساط میں منتقل کیے گئے، پی ٹی آئی کے بیرون ملک چیپٹر کے سیکرٹری عبداللہ ریار کے پاس ان فنڈز کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ رہا ہے کہ اُنھوں نے بیرون ممالک سے جتنے بھی فنڈز اکھٹے کیے ہیں وہ قانون کے مطابق ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close