ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبروں کے بعد ثانیہ مرزانے انسٹاگرام پر ایسی تصویر شئیر کر دی کہ نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔گزشتہ دنوں خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک اور نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر لگائی جس میں انہیں اکیلے خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close